Du er ikke logget ind
Beskrivelse
Insha'iya is such a popular and favorite genre of prose literature that, despite looking like an essay, has a different style from an essay. Insha'iya is actually an uncomplicated, life-filled statement of the truths of life, which includes elegance, philosophy of life and charm of style. Ibn-e-Insha was a distinguished columnist, writer, translator, humorist and poet. He studied Hindi literature deeply. Ibn-e-Insha has left a vast collection of works and compilations based on travelogues, translations and poetry in Urdu literature. This book "Ghalib kaun hai (Who is Ghalib)" contains a dozen selected light-essays of Ibn-e-Insha.
/
انشائیہ نثری ادب کی ایسی مقبول اور پسندیدہ صنف ہے جو مضمون کی مانند لگنے کے باوجود مضمون سے الگ انداز رکھتی ہے۔ انشائیہ میں انشائیہ نگار آزادانہ طور پر اپنی تحریر پیش کرتا ہے، جس میں اس کی شخصیت کا پہلو نظر آتا ہے۔ انشائیہ دراصل زندگی کی سچائیوں کا ایسا بے ربط، زندگی سے بھرپور بیان ہوتا ہے جس میں لطافت، فلسفۂ حیات اور اسلوب کی دلکشی شامل ہوتی ہے۔ ابن انشا ایک بلند پایہ کالم نگار، مصنف ، مترجم، مزاح نگار اور شاعر تھے۔ ہندی ادب کا انھوں نے گہرا مطالعہ کیا تھا۔ سفرناموں، ترجموں اور شاعری پر مبنی تصنیفات اور تالیفات کا ایک وسیع ذخیرہ ابن انشا نے اردو ادب میں چھوڑا ہے۔ یہ کتاب ابن انشاء کے درجن بھر منتخب انشائیوں پر مشتمل ہے۔